8 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرجنا ب احمدی نژاد نے کہا کہ ایران میں موجود امکانات اور قدرتی ذرائع عالمی طاقتوں کی توسیع پسندیوں کے مقابلے میں ملت ایران کے لۓ اھمیت کے حامل ہیں.

ابنا: صدر مملکت احمدی نژاد نے ایران کے صوبے سمنان میں متعدد صنعتی اور ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں اس بات کا ذکر کرتے ہوۓ کہ ایران قدرتی امکانات و ذخائر سے سرشار ہے کہا کہ استکباری طاقتیں اپنی توسیع پسندیوں کے مقابلے میں ملت ایران کو ھرگز گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتیں۔
 ایران کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوۓ کہ ایران کی تعمیر اور ترقی کیلئے اندرونی وسائل وامکانات پر اعتماد بہترین چیز ہے ، کہا کہ ایرانی قوم متمدن ترین عالمی قوموں کی فہرست میں شمار ہوتی ہے اور ہر دور خاصطور پر اسلامی انقلاب کے بعد توحید و عدالت کی علمبردار  رھی ہے ۔

.......

/169